ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / افغانستان میں مارٹر حملہ، چار بچے اور والد ہلاک

افغانستان میں مارٹر حملہ، چار بچے اور والد ہلاک

Sat, 05 Aug 2017 17:34:15  SO Admin   S.O. News Service

کابل،5اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): افغانستان میں ایک مارٹر حملے کے نتیجے میں ایک کنبے کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے آج بتایا ہے کہ یہ کارروائی جمعرات کے دن لوگر صوبے کے دارالحکومت میں کی گئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک چار بچے اور ان کا والد شامل تھے۔ بچوں کی عمریں پانچ اور تیرہ برس کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان باغیوں پر عائد کی گئی ہے۔


Share: